نیٹو حملہ: چینی میڈیا کا پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

بیجنگ (اے پی پی) چین کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے پر پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو حملے سے افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر چینی میڈیا نے حملے کے بعد تفصیل کے ساتھ تجزیے اور اداریے تحریر اور نشر کئے‘ ٹی وی چینلز پر پاکستان کی حمایت میں پروگرام پیش کئے گئے جس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرے۔ چین کے سب سے موثر اور بڑے اخبار ” پیپلز ڈیلی“ نے ” انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی قوانین کا احترام کرنا چاہیے“ کے عنوان سے اداریے میں مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر نیٹو کے حملے کے حوالے سے چند سوالات اٹھائے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کس طرح جاری رہے گی؟ یہ کس طرح دنیا پر اثر انداز ہوگی؟ اخبار کے مطابق امریکہ جان بوجھ کر اس قسم کے حالات پیدا کر رہا ہے جس سے دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن