اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہوکر97.40روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر میں کمی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ میں استحکام اوریورو میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت خرید15پیسے کمی پر97.40روپے پرآگئی ہے جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید97.35روپے سے کم ہو کر97.20روپے اورقیمت فروخت 97.55 روپے سے کم ہوکر97.40روپے پر بندرہی یورو کی قیمت میں 20پیسے اضافہ اوربرطانوی پاﺅنڈ میں مجموعی طورپر استحکام رہا یورو کی قیمت خرید125.20روپے سے بڑھ کر125.40روپے اورقیمت فروخت 126.20روپے سے بڑھ کر126.40 روپے کی بلند سطح پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید154.50روپے اورقیمت فروخت 155.50روپے بغیر کسی تبدیلی پرگزشتہ سطح پر مستحکم رہی جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز پر مقامی مارکیٹ میں ڈالر ودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر استحکام جاری رہا ماہرین کے مطابق اب بھی ڈالرکی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اقدامات جاری رہے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...