لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 17095 لاٹ کے سودے 5 ارب 45 کروڑ 97 لاکھ 83 ہزار 5 سو 74 روپے میں ہوئے مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی، سونے، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 88.83 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 33.56 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1717.60 ڈالر 10 گرام سونے کی قیمت 53818 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 64226 روپے، 100 کلو چاول اری کی قیمت 3236 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 5280 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.02 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3037 روپے پر بند ہوئی۔