سنگا پور میں بندرگاہ پر تعمیر کے دوران آئیل رگ کے جھکنے سے 90مزدور زخمی

Dec 04, 2012

سنگا پور (اے پی پی) سنگا پور میں بندرگاہ پر تعمیر کے دوران آئیل رگ کے جھکنے کی وجہ سے 90 مزدور زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اگ کو اٹھانے والا سسٹم فعال کردار میں ناکام رہا جس کی وجہ سے رگ ایک طرف جھک گیا اور تاروں میں کھنچاﺅ پیدا ہو گیا اور ساتھ دھماکہ ہوا۔ حادثے میں 90 مزدور زخمی ہوئے ہیں جن میںایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے اگ کی تعمیر کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں