نائجیریا میں ایک گرجا گھر پر حملہ 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ابوجا (اے پی پی) شمال مشرقی نائجیریا میں مسلح افراد کے ایک گرجا گھر پر حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی طرف سے یہ حملہ بورنو ریاست کے گاﺅں چیبوک میں کیا گیا۔ اس سے قبل مسلح افراد نے میڈوگری میں کئی سرکاری عمارتوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ واضح رہے کہ سات اگست کو اسی طرح کے واقعے میں ایک پادری سمیت کم سے کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...