فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کےلئے مکانات کی تعمیر کھلی بدمعاشی ہے: الجزائر

الجزائر (ثناءنیوز) الجزائر نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے تین ہزارنئے مکانات کی تعمیر اور یہودی کالونیوں میں توسیع کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ الجیرین حکومت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کھلی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الجیرین وزارت خارجہ کے ترجمان عمار بلانی نے اتوار کے روز ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم مقبوضہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی جانب سے تین ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اسے کسی صورت یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیون کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کے لیے مکان تعمیر کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...