کراچی(اے پی اے )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں حلقہ بندیا ں ہونی چاہیےں، پہلے بھی جو پارٹیاں آئی ہیں وہ بھی چاہتی تھی کہ کسی بھی پارٹی کو ایک علاقے میں حلقہ بندیا ں بنانے کی اجازت دی گئی، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے،کراچی میں غیر جانبدرانہ آپریشن ہونا چاہئے، پولیس سیاسی دباﺅ کی وجہ سے درست آپریشن نہیں کرپاتی، یہ بات درست ہے کہ کراچی میں طابان موجود ہیں،کراچی میں طالبان کیلئے فنڈ جمع کرنے کی جگہ ہے،کراچی کے مسئلے کی بیک وقت کئی ایک وجوہات ہیں،کراچی کے مرض کی درست تشخیص کی ضرورت ہے،کراچی میں جنرل اعظم جیسے جنرل کی ضرورت ہے،کراچی میں اب اسیکٹیرین معاملہ بھی شروع ہوگیا ہے،کالا باغ ڈیم ضرور بننا چاہئے،کالا باغ ڈیم نہ صرف پاکستان بلکہ سندھ کے زیاد ہ مفاد میں ہے،لیکن کی مخالفت میں سب سے زیادہ سندھ میں ہی ہیں اور خیبر پی کے میں بھی موجود ہیں، میں نے بھی اپنے دور حکومت میں بڑی کوشش کی تھی۔ نجی ٹی و ی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشترف نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے بھاشا ڈیم کو بنانا چاہئے،ہم دس پندرہ سال سے کالا باغ ڈیم پربحث کررہے ہیں جو کہ فضول ہے، میرے اوپر تمام مقدمات بے بنیاد ہیں، میں پاکستان میں ایک سیاسی تبدیلی لانا چاہتا ہوں۔