کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے لیویز فورس میں دو رسالدار میجرز کی ایڈہاک پر کی گئی تقرریوں کو منسوخ کر دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا ہے سینئر بیورو کریٹس کو آئین، قانون اور قواعد و ضوابط توڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزراءکے مطالبات ماننے اور ان کے خادم کے طور پر کام کرنے سے بیورو کریسی کا اپنا وقار کم ہو گا۔ عدالت نے غیرقانونی طور پر بھرتی کئے گئے رسالدار میجرز سے تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ ایک اسامی پر تقرری صوبائی وزیر کی سفارش پر ہو گی۔