جماعت اہلسنت کا ”2013ءکو تحفظ ناموس رسالت سال“ منانے کا اعلان

راولپنڈی (آن لائن) جماعت اہلسنت پاکستان نے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں ”2013ءکو تحفظ ناموس رسالت سال “منانے علماءومشائخ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہر شہر و ضلع میں اور دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں میں جبکہ آخری مرحلے میں قومی سطح پر ”کل پاکستان علمائ و مشائخ کنونشن“ مارچ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں گستاخانہ فلم کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے علماءکرام کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن