اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور مشرقی یورپ کے ملک آسٹریا وسلوواکیہ ری پبلک کے درمیان سالانہ مشاورت کا الگ الگ دور بالترتیب ویانا اور براٹسلاوا میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق مشاورت کے دونوں ادوار میں ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ریاض نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ ویانا میں ہونے والی مشاورت کے دوران طے کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت کا پانچواں اجلاس جلد بلایا جائے۔
پاکستانی حکام کی آسٹریا اور سلوواکیہ کے عہدیداروں سے سالانہ مشاورت، ورکنگ گروپ برائے تجارت کا اجلاس بلانے پر اتفاق
Dec 04, 2012