12 دسمبر 2012ءکو 12 بجکر 12 منٹ 12 سیکنڈ پر دن مہینہ‘ سال‘ گھنٹے‘ منٹ اور سیکنڈ کی دلچسپ ترتیب

Dec 04, 2012


ٹھٹھہ صادق آباد (خبر نگار) مورخہ 12 دسمبر 2012ءکو 12 بجکر 12 منٹ 12 سیکنڈ پر سال‘ مہینہ‘ دن‘ گھنٹہ‘ منٹ‘ سیکنڈ مل کر اس صدی کی دلچسپ ترتیب بنائیں گے جو کہ یہ ہو گی 12-12-12,12:12:12 ایسا دن میں دوبار ہو گا جبکہ ماہ دسمبر میں پانچ ہفتے‘ پانچ اتوار‘ پانچ سوموار ہوں گے۔رواں سال 2012ءکو رواں ماہ دسمبر میں ہماری زندگی میں یادگار اور دلچسپ و عجیب لمحہ آنے والا ہے جو ہماری زندگی میں صرف ایک بار آئے گا۔ مورخہ 12 دسمبر 2012ءکو 12 بجکر 12 منٹ 12 سیکنڈ پر سال‘ مہینہ‘ دن‘ گھنٹہ‘ منٹ‘ سیکنڈ مل کر اس صدی کی دلچسپ ترتیب بنائیں گے جو کہ کچھ یوں ہو گی 12-12-12,12:12:12 ایسا دن میں دوبار جبکہ ہماری زندگی میں ایسا دوبارہ کبھی نہیں آئے گا جبکہ رواں ماہ دسمبر میں پانچ ہفتے‘ پانچ اتوار‘ پانچ سوموار آئیں گے۔ یہ دلچسپ لمحہ دوبارہ 342 سال بعد آئے گا۔

مزیدخبریں