رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ ملک کو خاندانی سیاست نے تباہ کرڈالا ہے ،حقیقی قیادت کو سامنے لانے کیلئے اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا سب سے زیادہ اہم ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاگیرداری نظام اور وڈیرہ سسٹم کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا ،پڑھے لکھے نوجوانوں کو قوم کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا ،سوئی ہوئی قوموں کی تقدیر ہمیشہ نوجوانوں نے بدلی ہے اور اس وقت بھی نوجوان ہی تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں،زرداری اور میاں برادران نے اپنے مفاد سے ہٹ کر سیاست نہیں کی ، جبکہ ق لیگ کا اپنا کوئی وجود نہیں،بلکہ یہ پیپلز پارٹی کی بغل بچہ جماعت ہے۔
ملک سے جاگیرداری نظام ختم کئے بغیر ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا: چودھری خالد محمود
Dec 04, 2012