لاہور (خبر نگار) پےپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ناہےد خاں اور صفدر عباسی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو چاہئے کہ وہ پارٹی کی قےادت حقےقی وارثوں کے حوالے کر دےں۔ صدر آصف زرداری سےاست بھی کاروباری انداز مےں کر رہے ہےں۔ پارٹی کا اصل نظرےاتی تشخص بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہےں، جینا مرنا پارٹی کےساتھ ہی لکھا ہے۔ پی پی پی کے تمام نظرےاتی کارکنوں کو اےک چھتری تلے اکٹھے کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں 6 دسمبر کو اےوان اقبال مےں کنونشن ہو گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں کے اعزاز مےں ظہرانے کے دوران کےا۔ حر بخاری اور ڈاکٹر مرتضی ملک بھی موجود تھے۔ ناہید خان نے کہا کہ انہوں نے انتخابات مےں حصہ لےنے کا کوئی فےصلہ نہےں کےا اور ان کی پہلی ترجےح حقےقی پےپلز پارٹی کو بچانا ہے۔ سندھ مےں کارکن موجودہ حکومت سے سوال کرتے ہےں کہ ان کی قائد بے نظےر بھٹو کے قاتلوں کا کےا بنا۔ سندھ کے کارکن نعرہ لگاتے ہےں کہ ”نوکری چاہئے نہ گھر.... بس چاہئے بی بی کے قاتلوں کا سر“۔ ناہےد خان نے کہا کہ پنجاب مےں اب ےہ نوبت آ چکی ہے کہ غےروں کے ہاتھ مےں پارٹی کی قےادت سونپی گئی ہے۔ بے نظےر کی وصےت کے حوالے سے ناہےد خان نے کہا کہ بے نظےر بھٹو نے سانحہ 18اکتوبر کو ان پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد بھی ان سے اپنی کسی وصےت کا ذکر نہےں کےا تھا ، ےہ ممکن نہےں کہ انہوں نے وصےت لکھ کر کسی اور کے حوالے کر دی ہو۔آئندہ الےکشن مےں اوکاڑہ سے اٹک تک مسلم لےگ ن اور تحرےک انصاف ہی نظر آ رہی ہے۔ مےاں منظور احمد وٹو اور انور سےف اللہ نے پارٹی کےلئے کےا کےا ہے جو پی پی پی کے نظرےاتی کارکنوں کو نظراندازکرکے ان کا انتخاب کےا گےا۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظےر بھٹو کے علاوہ کسی کو لےڈر نہےں مانتی ہیں۔ انہوں نے کہا بلاول نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ صفدر عباسی نے کہا کہ وہ اور ناہےد خان پارٹی کے تمام نظرےاتی کارکنوں اور رہنماﺅں کو اےک جگہ اکٹھا کرنا چاہتے ہےں تاکہ ذوالفقار بھٹو کی جماعت کو بچاےا جا سکے۔ 6 دسمر کو اےوان اقبال مےں پروگرام مےں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرےں گی۔ صفدر عباسی نے کہا کہ اب عام انتخابات زےادہ دور نہےں ہےں اور پی پی پی کی موجودہ روش اور کارکنوں کو ناراض کرنے کی پالےسی جاری رہے تو اس سے سخت نقصان ہو گا۔ اس دفعہ الےکشن مےں سےاسی جماعتوںکو منقسم مےنڈےٹ ملے گا اور قوی امکان ہے کہ معلق پارلےمنٹ وجود مےں آئے۔ پےپلز پارٹی کا اصل وارث ملک کا غرےب کارکن ہے اس کو جلد پارٹی مےں اس کا مقام ملے گا۔