فضل کریم کی اگلی منزل سیاست سے دستبرداری ہو گی: پیر محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چےئرمےن پےر محفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ (ق)لےگ ، (ن) لےگ اور پیپلز پارٹی کے بعد صاحبزادہ حاجی فضل کرےم کی اگلی منزل سےاست سے دستبرداری ہوگی کےونکہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بساکھےاں بھی حاجی فضل کرےم کو نہےں بچا سکےں گی۔ فےصل آباد کی اسلام پسند اور محب وطن عوام آنے والے الےکشن مےں صاحبزاہ حاجی فضل کرےم کو مسترد کردےں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر مےں قومی علماءو مشائخ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس مےں ہزاروں علماءو مشائخ شرکت کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت اور پروےزالہٰی نے جو صاحبزادہ حاجی فضل کرےم سے اتحاد کےا تھا وہ کچی پنسل کی لکےر تھی جسے قمر زمان کائرہ اور مےاں منظور وٹو کے ربڑ نے صاف کر دےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...