اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 600 ملین ڈالر کے حصول کیلئے رواں ماہ کے آخر میں امریکہ سے رجوع کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آئی ایم ایف کو 700 ملین ڈالر کی قسط کی ادائیگی سے قبل امریکہ کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 600 ملین ڈالر جاری ہوجاتے ہیں تو ادائیگیوں پر دباﺅ کم ہو جائے گا۔ پاکستان کے اقتصادی ماہرین کی ٹیم آج کل پاک امریکہ معاشی تعاون مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہے۔
پاکستان اتحادی سپورٹ فنڈ کے اجراءکیلئے رواں ماہ امریکہ سے رجوع کرے گا
Dec 04, 2012