کبل سیکٹر: تودے تلے دبنے والے باقی 2 فوجیوں اور ایک سویلین کی نعش بھی نکال لی گئی: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کبل سیکٹر میں تودے تلے دبنے والے باقی تین افراد کی نعشیں بھی نکال لی گئیں۔ جن افراد کی نعشیں نکالی گئیں ان میں دو فوجی اور ایک سویلین شامل ہے۔ تین دن تک تلاش جاری رہی تودے تلے دبنے والے تمام18 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن