باچا خان پیس انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ ‘ 3 غیرملکی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پی کے حکومت کے تعاون سے باچا خان پیس انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 3 غیرملکی ٹیمیں آج منگل کو پاکستان پہنچیں گی۔ پاکستان ریلسنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں شرکت کےلئے سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم 6 دسمبر کو پاکستان آئے گی۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ 7 سے 9 دسمبر تک پشاور میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...