لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت جی سی یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلوں میں اکبری پبلک سکول شادباغ کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمناسٹک کے مقابلوں میں 6 گولڈ میڈلز، 3 سلور میڈلز اور ایک برا¶نز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ نتائج کے مطابق محمد علی شاہد (جماعت چہارم) نے ایک گولڈ اور ایک برا¶نڈز میڈل، محمد حارث اشفاق (جماعت پنجم) نے ایک گولڈ میڈل، زین طاہر، محمد عسکری، آفاق اسلام (جماعت ششم) نے ایک گولڈ میڈل اورجماعت ہشتم کے مہدی حسن نے سلور میڈل حاصل کیا۔