کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے افریقی ٹیم کو شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی سفارتخانے کی جانب سے تاخیری حربوں کے باوجود پاکستان ٹیم تیسرے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ قومی ٹیم میچ سے صرف ایک گھنٹہ قبل ہوشیار پور پہنچی اور اس نے اپنے پہلے میچ میں افریقن ٹیم سیر الیون کو شکست دے دی۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 12کے مقابلے میں 65 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے مطلوب علی، آصف علی، محمد صدیق بٹ، لالہ عبید اللہ کمبوہ، خلیل احمد اور شفیق بٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کبڈی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ امرتسر میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن