الیکشن کمیشن کے مطابق مردان سے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن تیس نومبرکی رات آٹھ بجے اپنا حلف نامہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جو الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکا ہے۔ جس کے بعد حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کی تعداد اب پندرہ رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مولانا قاسم کا نام کل حلف نامےجمع نہ کرانے والوں کی فہرست میں سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم ان کا حلف نامہ جمع کرانے کے متعلق سپریم کورٹ کوآگاہ کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کا معاملہ عدالت کے پاس ہے اب عدالت ان ارکان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔