برسلزمیں وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسن سے ملاقات کی۔

نیٹوسیکرٹری جنرل راسموسن سے ملاقات میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیٹوپاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ملاقات میں نیٹوسیکرٹری جنرل نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے برسلز میں نیٹو ہیڈکواٹرز کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن