اسلام آباد پولیس کا دہشتگردی کے خدشات مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن, تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ناجائزاسلحہ، ایک گاڑی اورمنشیات بھی برآمد۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے تین پستول،درجنوں گولیاں، انہتربوتلیں شراب، ایک گاڑی اورموبائل فون سمیت تیرہ لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام جرائم پیشہ لوگ ہیں جن کا جسمانی ریمانڈ لے کران سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خدشات کی بنا پرروزانہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن