بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کوفتح کیلئے تین سو سڑسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات بلے باز محمد اکرام کی دھواں دار بیٹنگ رہی، جنہوں نے صرف بانوے گیندوں پر ڈبل سنچری بناڈالی۔ محمد اکرم نے اپنی اننگ میں بیالیس چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کالی آندھی کو فتح کے لیے تین سو سڑسٹھ رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ بارش کے باعث میچ کو انیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔