واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ہونیوالے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا نیشا ڈیسائی بسوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کی طرف سے پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کے حوالے سے بیان پر ردعمل دے رہی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت کو بڑھانا چاہئے اور اس سے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ کشمیر پر امریکہ کے موقف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔
تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان، بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ
Dec 04, 2013