پٹنہ (اے ایف پی) بھارتی ریاست بہار میں مائو نواز علیحد گی پسندوں نے بارودی سرنگ دھماکے میں پولیس کی گاڑی اڑا دی جس کے سبب 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ضلعی پولیس چیف ایندرہ کمار شرما نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ مائو نوازوں نے ضلع اورنگ آباد میں اس راستے پر بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی جدھر سے گشت کرنیوالے پولیس اہلکاروں نے گزرنا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا، 7 موقع پر مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں رواں ہفتے مائو نوازوں کا بھارتی پولیس پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ٹرین پر فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو مار ڈالا تھا۔