کابل (اے این این) پاکستان اور افغانستان نے مشترکہ سرحدی کمشن بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت دونوں ممالک طالبان کے اقدامات کو کنٹرول کریں گے اور سرحدوں پر امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کمشن کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ کابل میں ابتدائی معاہدہ کیا گیا تھا۔