کراچی: 8 بھارتی فنکاروں کی مشکوک سرگرمیوں پر ملک بدر کر دیا گیا: میڈیا رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے موسیقی کے پروگرام میں شرکت کیلئے پاکسان آنیوالے 8 بھارتی فنکاروں کو کراچی میں مشکوک سرگرمیوں کے باعث ملک بدر کر دیا گیا۔ ان فنکاروں میں 2 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ان بھارتی فنکاروں کے ویزا فارمز میں دی گئیں معلومات بھی غلط نکلیں۔ شری ناوس، پریسند رائے، مہندر پال سنگھ، منشیا، کپل بھترا، محمد جاوید شیخ، انیل کمار اور شرما نامی ان فنکاروں کو کراچی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا لیکن انہوں نے قانون کے مطابق پولیس کو مطلع نہیں کیا جبکہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بھارتی فنکاروں میں سے بیشتر کراچی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...