فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ‘ جنرل کیانی کی کامیابیوں کو مشعل راہ بنائیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل کیانی اور موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپوت دنیا کے عظیم ترین سپوت ہیں ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور شہداء کی قربانیاںکبھی رائیگاں نہیں جائینگی، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کی کمان پر فخر ہے، جس ملک کے جوان شہید ہونے کے جذبہ سے لڑیں وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا، فوج ملک کے مسائل کے حل کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کے بعد پہلے فوجی فرمان میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے پر خوشی ہے انہوں نے جنرل (ر) کیانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ان کے دور میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ جو مثال چھوڑ کر جا رہے ہیں اس کے مشعل راہ ہوں گے اور اس پر گامزن رہیں گے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوج ہراول دستے کا کام کر رہی ہے اور وہ فوج کو ہر مسئلے کے حل کیلئے فرنٹ لائن پر رکھیں گے، سابق آرمی چیف جنرل (ر) کیانی نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ انہیں 6 سال تک دنیا کی بہترین فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے اور انہوں نے تعاون کرنے پر اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ استقامت، جذبہ اور قربانی جیسی اقدار فوج کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...