مظفرآباد (ثناءنیوز + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ منگل کو مظفر آباد مےں آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور کشمیر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مظفر آباد کو شاہراﺅں کے ذریعے شمالی علاقوں سے ملائیں گے۔ خواہش ہے کہ آزادکشمیر میں بڑے منصوبے شروع کئے جائیں۔ نواز شریف نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر صورتحا ل بہتر ہوئی ہے اور ایل او سی پر سیز فائر کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا۔ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد کو ٹرین کے ذریعے راولپنڈی اسلام آباد سے ملایا جائے گا۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کو شمالی علاقہ جات سے اور ملک کے مختلف شہروں سے ملانے کے لئے شاہراہوں کے متعدد منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران آزاد جموں وکشمیر کونسل کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ جس کی مالیت 14 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد اور راولاکوٹ میں بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے تعمیر کیے جائیں گے۔ مظفرآباد کو جدید شاہراہوں کے ذریعے میرپور، شمالی علاقہ جات اور تمام بڑے شہروں سے ملایا جائے گا تاکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے۔ انہوں نے مظفرآباد سے تاﺅ بٹ تک شاہراہ کی تعمیر اور وادی لیپہ کو ٹنل کے ذریعے مظفرآباد سے ملانے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ آزادکشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں کے آغاز پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کبھی بھی کشمیر کو اپنے سے الگ نہیں سمجھا۔ کشمیر ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنے ملک کے دوسرے حصے۔ شفافیت اور بہتر طرز حکمرانی پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بدعنوانی کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے جو بھی اسے توڑے گا اس کا بھرپور محاسبہ کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کے جلد حل کےلئے اپنے ٹھوس عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر ٹھوس انداز میں کشمیری عوام کے موقف کو پیش کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر خطہ میں فلیش پوائنٹ ہے اور یہ مسئلہ کسی بھی وقت دو ایٹمی طاقتوں کے درمیاں چوتھی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کونسل کے 14 ارب 48 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ میں آمدنی کا مجموعی تخمینہ 10 ارب 93 کروڑ 20 لاکھ لگایا گیا ہے۔ 3 ارب 55 کروڑ روپے کا بجٹ خسارہ وفاقی حکومت پورا کرے گی۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے بدعنوانی کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے اور جو بھی اسے توڑے گا اس کا بھرپور محاسبہ کریں گے، مظفرآباد کو ٹرین کے ذریعے راولپنڈی اسلام آباد سے ملایا جائے گا، آزاد کشمیر کی حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ہم اس سلسلہ میں ہرممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے راولپنڈی تا مظفرآباد ریلوے لائن بچھانے، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں ہوائی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + آن لائن) لاپتہ افراد سے متعلق کیس پر مشاورت کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ جبکہ وزیر دفاع نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں وزیراعظم سے ہدایات بھی لیں جبکہ وزیراعطم نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو سنجیدہ طریقے سے حل کر کے عدالت کے تمام احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل راحیل کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم نے پاک افواج کی قیادت سنبھالنے پر جنرل راحیل شریف کو مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں قومی امور، ملکی صورتحال اور لاپتہ افراد سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لاپتہ افراد کی بازیابی، حراستی مرکز اور دوران قید قیدیوں کی ہلاکت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کر نے کے لئے دفا عی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر لاپتہ افراد کی لسٹ کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے دفاعی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر وزیراعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو سنجیدہ طریقے سے حل کیا جائے اور عدالت کے تمام احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔