لاس اینجلس (اے پی پی) گلوکارہ ملی سائرس نے اونچی آواز میں بولنے اور شور مچانے پر نہ صرف جوڑے سے معافی مانگی بلکہ کھانے کا بل بھی ادا کیا۔ ملی سائرس دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ ریستوران میں تھی جہاں ملی سمیت ان کے گروپ نے آپس میں بات کرتے ہوئے بے حد شور مچایا۔ ان کے اس شور سے ان کے قریب کھانا کھانے کیلئے بیٹھے ایک جوڑے کو متاثر کیا۔