’’قبائلی جرگہ‘‘ پر کسی مذہبی‘ سیاسی جماعت کو اعتماد نہیں: مولانا زبیر البازی

Dec 04, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد زبیر البازی نے مولانا فضل الرحمن کو ’’مذہبی سیکولر‘‘ رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے ’’قبائلی جرگہ‘‘ پر کسی بھی مذہبی‘ سیاسی جماعت کو اعتماد نہیں ہے۔ جرگہ حقیقت میں جے یو آئی (ف) کے افراد پر مشتمل ایک کمیٹی ہے جس کو ’’قبائلی جرگہ‘‘ کا نام دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کو مخلصانہ کوششیں کرتے ہوئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ان سے مشاورت کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں