لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ تعمیراتی کام کی کوالٹی مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں کنٹریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے اِن خیالات کا اظہار آزاد کشمیر میں زیر تعمیر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ ،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد زبیر اور کنٹریکٹر کے نمائندے بھی اِس دوران موجود تھے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بیک وقت تعمیر کے ساتھ ساتھ بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی کام کا آغاز کرے گی اور اِن تینوں منصوبوں سے مجموعی طور پر 15 ہزار میگاواٹ سے زائد سستی بجلی حاصل ہوگی ۔چیئرمین واپڈا نے وزیر مملکت کو منصوبے پر تعمیر اتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے واپڈا بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
پی ایچ ڈی ای سی اور ٹی آر ٹی اے ٹو پروگرام کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط
لاہور (کامرس رپورٹر) پی ایچ ڈی ای سی، منسٹری آف کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، گورنمنٹ آف پاکستان اور یورپین یونین فنڈڈ ٹی آر ٹی اے ٹو پروگرام (یو این آئی ڈی او) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پی ایچ ڈی ای سی اور ٹی آر ٹی اے ٹو پروگرام ہارٹیکلچر سیکٹر میں تعاون کریں گے