لاہور (خصوصی رپورٹر) پی آئی اے ایئر لیگ کے وفد نے مرکزی صدی شمیم اکمل اور صدر لاہور احمد بٹ کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایئر لیگ کے کارکنوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے دل قیادت کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور قومی ایئر لائن کو ایک مرتبہ پھر اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے پی آئی اے ملازمین سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ حمزہ شہباز نے انہیں یقین دلایا کہ ان پر جائز مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت تک ان کا موقف پہنچائیں گے۔