خصوصی بچے چاند تاروں کی مانند اور عقل کے اندھوں سے بہتر ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الحمراء ہال میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس تقریب میں وزیر اعلی کا خصوصی بچوں سے پیار نمایاں تھا اور وہ ان بچوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے خاکوں میں پوری طرح محو رہے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی بچوں کو اپنی نشست سے کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی بچے چاند تاروں کی مانند ہیںاور یہ ان نارمل انسانوں اور عقل کے اندھوں سے بدرجہا بہتر ہیں جو ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کے دوران پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ برائے خصوصی افراد کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی محنت، لگن اور جذبے سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہال میں موجود حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انشا ء اﷲ ہماری حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث معیشت مضبوط ہوگی۔ خصوصی بچوں نے وزیراعلی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...