سوات: مقامی امن کمیٹی کے رہنما قتل، پشاور سے پروفیسر ڈاکٹر امجد اغوا

سوات+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مٹہ سوات میں فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے رہنما علی اکبر جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاوہ ازیں حیات آباد فیز 7 پشاور سے پروفیسر ڈاکٹر امجد تقویم کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ ڈاکٹر امجد تقویم کو نماز مغرب کے بعد مسجد کے سامنے سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...