پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف خیبر پی کے میں بڑے پارٹی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منظوری دیدی ہے۔ اعظم سواتی کو پی ٹی آئی خیبر پی کے کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ اسدقیصر سے پارٹی کے صوبائی صدر کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خالد مسعود کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبر پی کے مقرر کیا گیا ہے اور شوکت یوسف زئی سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اسد قیصر سے خیبر پی کے اسمبلی کا سپیکر بننے کے باعث پارٹی عہدہ واپس لیا گیا۔سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے اسد قیصر نے تحریک انصاف خیبر پی کے کی صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
اسد قیصر فارغ، اعظم سواتی خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے صدر مقرر
Dec 04, 2013