پولینڈ میں القاعدہ ارکان پر تشددکے مقدمے کا جائزہ لے رہے ہیں: یورپی عدالت

وارسا (این این آئی) یورپی عدالت نے کہاہے کہ پولینڈ کی حدود میں سی آئی اے کیطرف سے القاعدہ ارکان پر تشددکرنے اورگوانتا نامو بے جیل لے جانے کے حوالے سے مقدمے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ القاعدہ کے ارکان کے دائر کردہ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولینڈ کی حکومت نے سی آئی اے کو یہ اختیار دیا کہ پولینڈ کی حدود کو تشدد کیلئے استعمال کرے جس کے نتیجے میں 2002ء اور 2003ء کے درمیان ابو زبیدہ کو پاکستان سے پولینڈ لاکر بار بار تشدد کانشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ابوزبیدہ کو واٹر بورڈنگ کے غیر انسانی تشدد سے بھی گذارا گیا۔بعد ازاں 2003ء میں پولینڈ کی حکوت نے سی آئی اے کو ان دونوں افراد کو بدنام زمانہ تشدد کے امریکی مرکز گوانتا نامو بے لے جانے کی اجازت دی  جبکہ دس سال کے قریب عرصہ تک انہیں کسی عدالت میں پیش بھی نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...