فیصل آباد: 5 ملزموں کو فرار کرانیوالوں کیخلاف سرچ آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گذشتہ رات پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے پانچ ملزمان کو فرار کروانے اور تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھاری پولیس نفری نے اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ تھانہ روڈالہ کے گاؤں داؤوالا پنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران درجن کے لگ بھگ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر شدید اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ دونوں اطراف سے دو گھنٹوں تک فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 کے قریب مسلح ملزمان فرار ہو کر گاؤں میں ہی کماد کی فصلوں میں چھپ گئے جس پر آپریشن میں مصروف 200 کے لگ بھگ پولیس اہلکاروں نے کماد کی فصلوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس کی طرف سے ملزمان کو گرفتاری دینے کے احکامات جاری کئے جاتے رہے مگر رات گئے تک ملزمان کماد کی فصلوں میں چھپے رہے۔ پولیس ترجمان نے نوائے وقت کو بتایا کہ اعلیٰ پولیس حکام نے اس سرچ آپریشن کے حوالے سے رات گئے حکمت عملی طے کی ہے کہ صبح تک پولیس کماد کی ان فصلوں کا گھیرا کئے رکھے گی اور صبح ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق کماد کی فصل میں چھپے ملزمان وہی ہیں جنہوں نے گذشتہ روز پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور چوری، ڈکیتی، قتل اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو چھڑوا کر فرار ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...