آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ادا، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

نیوساؤتھ ویلز(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوزکی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکسویلی میں ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں آسٹریلوی وزیراعظم، ساتھی کھلاڑیوں اورمداحوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہیوزآخری سفرپرروانہ،میموریل سروس میں ہرآنکھ اشکبار،قاتل باونسرکی وجہ سے زندگی کی بازی ہارنیوالے پچیس سالہ آسٹریلوی کرکٹرکی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکس ویلی میں ادا کی گئیں۔تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ، سابق فاسٹ بالررچرڈ ہیڈلی، برائن لارا، آسٹریلوی ٹیم کے موجودہ اورسابق کھلاڑیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب ٹیلی ویژن پربراہ راست نشرکی گئی۔میکس ویلی پبلک سکول میں ہونیوالی میموریل سروس میں ہیوزکے اہلخانہ اوران کے دوستوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہیوزکے ساتھ گزارے لمحات کا ذکرکرتے ہوئے زاروقطارروپڑے۔کلارک کا کہنا تھا کہ وہ فلپ کے بچھڑنے کاغم کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ فلپ ہیوزسڈنی میں ڈومیسٹک میچ کے دوران شان ایبٹ کا باونسرگردن پرلگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن