بدلتے حالات میں پاک فوج جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کا نشانے بازی کا سالانہ مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ یہ مقابلہ جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج میں 2 ہفتوں تک جاری رہا۔ جوانوں نے رائفلز اور لائٹ مشین گنوں سے فائرنگ میں مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی تعریف کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کا معیار امتیازی خصوصیت کے طور پر برقرار رہنا چاہئے۔ فائرنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے فوج میں نیا تربیتی طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ نشانہ بازی میں جدت لانے کیلئے کئی اہم اور جدید اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسلحہ اور گولہ بارود میں بھی جدت لائی گئی ہے۔ آرمی مارکس مین شپ یونٹ قائم کی گئی ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں پاک فوج نئی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔ نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت کسی بھی فوجی کی پیشہ وارانہ مہارت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کا اعلیٰ ترین معیار امتیازی خصوصیت کے طور پر برقرار رہنا چاہئے۔ جوانوںکی فائرنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے نیا تربیتی طریقہ کار متعارف کرایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...