بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں پر چیئرمین واپڈا، نیپرا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پشاور ہائیکورٹ سے نوٹس

Dec 04, 2014

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین واپڈا، نیپرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کاروان تنظیم کے چیئرمین خالد ایوب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

مزیدخبریں