نامناسب معاوضہ، 40 برس سے ایک ہی بھٹے پر کام کرنیوالا 50 ہزار کا مقروض موت کیساتھ قرض ختم ہوگا: رانجھن

حیدر آباد (اے ایف پی) چالیس سال سے ایک ہی بھٹے پر اینٹیں بنانے والا مزدور رانجھن شب و روز کی محنت کے باوجود اپنے مالک کا 40 سے 50 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ پاکستان میں بھٹہ مزدوری جیسے دور جدید کی غلامی کہا جا سکتا ہے، بہت عام ہے۔ مزدوروں کیلئے لیبر قوانین تو بنائے گئے مگر بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا۔ اے ایف پی سے گفتگو میں رانجھن نے کہا کہ اس نے بھٹہ مالک سے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے 40 سے 50 ہزار روپے قرض حاصل کیا ہے جو میں پوری زندگی اتار نہیں سکوں گا اور یہ قرض میری موت کے ساتھ ہی چلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن