گوجرانوالہ: گدھوں کا گوشت، کھالیں فروخت کرنے والا بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے گدھوں کا گوشت اور کھالیں دوسرے اضلاع میں فروخت کرنے کا گھنائونا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 8 مردہ گدھے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ میاں سنگھ کا رہائشی عبدالرشید اسکا بیٹا ارسلان اور بھتیجا قیصر گدھے چوری کرنے کے بعد انکا گوشت اور کھالیں مبینہ طور پر دوسرے اضلاع میں لیجا کر فروخت کرنے کا عرصہ دراز سے گھنائونا کاروبار کر رہے تھے اس سلسلہ میں شہری کی جانب سے کئے گئے انکشاف پر محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ اور لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران قلعہ میاں سنگھ میں سیم نالہ کے قریب مذکورہ ملزمان کو گدھوں کی کھالیں اور گوشت کرتے ہوئے موقع پر ہی قابو کر لیا اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے 8 گدھے بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ انکی کھالیں فروخت کرتے ہیں۔ خوشاب سے نامہ نگار کے مطابقخوشاب میں گدھوں کا مردہ گوشت برآمد ہوا ہے تاہم ملزم فرار ہو گئے جبکہ انجمن قصاب نے اس فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے قصابوں پر لگنے والے الزامات کیخلاف ڈی سی او آفس میں شدید احتجاج کیا ہے۔ پنڈی روڈ خوشاب سیم نالہ پر بٹھا مطلوب کے نزدیک 4 گدھوں کا گوشت اور 7 گدھے ذبح شدہ حالت میں پایا گیا اطلاع پر حکام موقع پر پہنچ گئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گوشت کو دفن کر دیا گیا۔ خوشاب کی قصابوں کی یونین نے کہا ہے کہ خوشاب میں گدھوں کا گوشت بنانے والوں کے ساتھ انجمن قصاب ضلع خوشاب کا کوئی تعلق نہیں ہے اور انجمن قصاب اس غیر انسانی فعل کرنیوالوں کے اس فعل کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...