کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتوں کے مابین کوئی اختلاف نہیں بلکہ محض ادائیں ہیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایسا کوئی کام ہی نہیں کیا جس سے اقتدار چلانے والی اصل قوتیں ان کی حکومت کو ختم کردیں، بیک ڈور مذاکرات کی بات تو درکنار موجودہ حالات میں مجھے بیک ونڈو بھی نظر نہیں آرہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کا دم بھرنے والے خود اپنے حلقہ انتخاب تک نہیں جاسکتے جبکہ انکے حلقے سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنمائوں سے بیک ڈور مذاکرات سمجھ سے بالاتر ہیں ۔
بلوچستان میں امن و استحکام کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں: اختر مینگل
Dec 04, 2014