آئٹم سانگ کرنیوالی اداکارائیں طوائفیں ہیں لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں جینز سکرٹ پہننے پر پابندی لگائی جائے: انتہا پسند ہندو رہنما

لکھنئو (نیوز ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت ’’ہندو مہاسبھا‘‘ کے رہنما نے کہا ہے کہ فلموں میں قابل اعتراض کپڑے پہن کر آئٹم سانگز کرنے والی اداکارائیں نہیں بلکہ طوائفیں ہیں جو معاشرے میں فحاشی کا گند پھیلا رہی ہیں، میں ان پر پابندی لگوانے کیلئے سپریم کورٹ میں جائونگا۔ ہندو مہاسبھا اترپردیش کے جنرل سیکرٹری نوین تیاگی نے لکھنئو میں گذشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے سکولوں کالجوں میں جینز اور سکرٹ پہننے اور موبائل فون رکھنے پر پابندی ہونی چاہئے۔ ان چیزوں سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پا رہی ہے تاہم نوین تیاگی کے بیان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن