کابل+لندن (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی+این این آئی) پاکستان افغانستان سرحد کے قریب افغان علاقے مچ میگی میں ڈرون حملے میں 23 طالبان مارے گئے۔ 2 ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے۔ ادھر افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 7 پاکستانیوں سمیت 75 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوران آپریشن 22 طالبان جنگجو زخمی اور 19 کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران فورسز نے سڑک کنارے نصب 21 بموں کو بھی برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ ایک سروے کے مطابق جوں جوں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا قریب آ رہا ہے ایڈوائزر کی زندگی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ ان میں سے نصف ورکرز کو قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں۔