کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (اے پی پی) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام شالکوٹ پولیس تھانے کے دو اہلکار رحیم داد اور ظہور احمد لنک روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دونوں اہلکاروں کوقتل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشوںکو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ فعل قراردیتے ہوئے ملزمان کو فوری طورپرگرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

پولیس اہلکار جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...