لندن (این این آئی) ایم کیو ایم کے اعلامئے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈنگ کیس میں پارٹی قائد الطاف حسین کی ضمانت میں ایک مرتبہ پھر14 اپریل 2015 تک توسیع کردی ہے، اس حوالے سے متعلقہ حکام نے الطاف حسین کو تحریری طور پرآگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ برس جون میں الطاف حسین کو منی لانڈرنگ میں پولیس سٹیشن طلب کیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا بعد ازاں ان کی ضمانت میں توسیع کی گئی تھی۔
”منی لانڈرنگ کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف کی ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کر دی
Dec 04, 2014