ہنڈوراس : مغربی قصبے کا میئر لفٹ لینے والے شخص کے ہاتھوں قتل

ٹیگوسی گالپا (اے پی پی) ہونڈوراس کے مغربی قصبے کے میئر سے لفٹ لے کر سفر کرنے والے شخص نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔مقامی پولیس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصبے ڈولوریس کے میئر سنتیاگو میجیا اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی دوسرے قصبے میں جارہے تھے۔کہ ایک نامعلوم شخص نے ان سے لفٹ لی ،بعد میں ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے ڈرائیور سائیڈ سے گولی مار دی جس کے نتیجے میںان کی گاڑی بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جاگری۔اس واقعے میں میئر کی اہلیہ بھی زخمی ہوگئیں۔یاد رہے کہ ہنڈوراس میں انسانی قتل کے واقعات کی شرح دنیا بھر میں زیادہ سے جہاں صرف پچھلے ہفتے پانچ مختلف واقعات میں تیس افراد کو قتل کردیا گیا ۔
میئر قتل

ای پیپر دی نیشن