اسلام آباد (آئی این پی) انسداد پولیو مہم میں صوبوں کی معاونت کیلئے نیا فوکس گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے فوکس گروپ نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر اجلاس طلب کر لیا ہے جو 7دسمبر کو دوپہر 2بجے وزیراعظم ہائوس میں ہو گا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کو ابھی تک چیلنجز درپیش ہیں، پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے قومی کوششوں کے باوجود پولیو کے خطرات موجود ہیں، کوششوں کے نتیجے میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے واضح پیش رفت ہوئی ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پشاور، کوئٹہ، کراچی اور ملک کے وسطی علاقوں میں پولیو وائرس کے مسئلے سے نمٹا جا رہا ہے۔
انسداد پولیو مہم: صوبوں کی معاونت کیلئے نیا فوکس گروپ قائم ‘صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر اجلاس طلب کر لیا گیا
Dec 04, 2015